Malfooz Madinah Munawarah Se Sharfi khalaft w Ajazt ki Tajadid 10.11.2026
بشارتِ عظمیٰ اور تجدیدِ نسبتِ روحانی
مدینہ منورہ سے شرفِ خلافت و اجازت کی تجدید
الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمارے مرشد و مربی، شیخ الحدیث حضرت مولانا ڈاکٹر الشاہ جلیل احمد اخون صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے اپنے حالیہ سفرِ مدینہ منورہ کے دوران اپنے تمام خلفاء کو بارگاہِ رسالت مآب ﷺ کے شہرِ مقدس سے بطورِ تبرک دوبارہ خلافت و اجازت سے سرفراز فرمایا ہے۔
یہ سعادت جہاں نسبتِ روحانی کی تجدید اور سلسلۂ ارادت کے استحکام کا باعث ہے، وہیں ذکر و اصلاح اور تزکیۂ نفوس کی مبارک ذمہ داریوں کی یاد دہانی بھی ہے۔
اسی مبارک سلسلے میں حضرت والا کے حکم و اجازت سے جو حضرات مختلف مقامات پر مجالسِ ذکر و اصلاح کا اہتمام کر رہے ہیں، انہیں بھی
خلیفہ مجازِ صحبت
سے سرفراز فرمایا گیا ہے، تاکہ وہ اس روحانی و اصلاحی مشن کو مزید اخلاص، ذمہ داری اور استقامت کے ساتھ آگے بڑھا سکیں۔
ان حضرات میں بطورِ خاص درج ذیل اسمائے گرامی شامل ہیں:
1. صاحبزادہ حضرت مولانا محمد طلحہ نیاز اخون صاحب
2. مولانا قاری محمد جمیل اختر صاحب
3. ملک حاجی محمد انور سجاد صاحب
4. ڈاکٹر محمد سفیان جلیلی صاحب
یہ اعزاز درحقیقت ایک عظیم روحانی امانت اور اصلاح و تربیت کی ذمہ داری ہے، جس کا تقاضا ہے کہ اس نسبت کے تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے ذکر و فکر، اتباعِ سنت، اصلاحِ باطن اور خدمتِ خلق کے مبارک سلسلے کو جاری رکھا جائے۔
اللہ رب العزت حضرت والا دامت برکاتہم کے فیوض و برکات کو عام فرمائے، ان کے سایۂ شفقت کو تادیر قائم ودائم رکھے، تمام خلفاء و مجازین کو اس امانت کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس سلسلہ کو قبولیت و مقبولیت سے نوازے۔
آمین یا رب العالمین