Ashaar Hazrat Khawajah Majzoob RA Ba Awaz Molana Nizam ul Haq Sahab at Lahore 18.11.2025
اشعار حضرت خواجہ مجذوب الحسن رحمتہ اللہ علیہ بآواز حضرت مولانا نظام الحق تھانوی دامت برکاتہم العالیہ اور حضرت مولانا فہیم الحسن تھانوی دامت برکاتہم العالیہ
بروز منگل 18 نومبر 2025
ہمارے شیخ و مرشد شیخ الحدیث والتفسیر عارف باللہ شیخ العرب والعجم حضرت مولانا ڈاکٹر سید الشاہ جلیل احمد اخون اور حضرت مولانا طلحہ نیاز اخون دامت برکاتہم چترال کے سفر سے واپسی پر لاہور میں حضرت مولانا فہیم الحسن تھانوی کے گھر پر تشریف لائے اور وہاں حضرت مولانا نظام الحق تھانوی دامت برکاتہم العالیہ کی زیارت و ملاقات ہوئی۔ ان حضرات نے بہت گرم جوشی اور محبت سے پیارے حضرت جی دامت برکاتہم العالیہ کا استقبال کیا اور گھر میں مہمان خانے میں تشریف لے گئے۔ اللہ و رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی محبت ، اکابرین کی محنت اور خاص طور مجدد الملت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی مملکت خدادا ملک پاکستان کی بنیاد کے لئے محنت و استحکام پاکستان اور قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللّٰہ کی سرپرستی اور حمایت کے لئے کی گئی قربانیوں کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ، نیز دینی حلقوں میں مختلف شعبہ ہائے جات پر علماء و مشائخ کی محنتوں کا تذکرہ کرنے کے بعد حضرت مولانا نظام الحق تھانوی صاحب دامت برکاتہم اور حضرت مولانا فہیم الحسن تھانوی صاحب دامت برکاتہم نے حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے جانشین خاص حضرت خواجہ مجذوب الحسن رحمتہ اللہ کے اشعار سنائے ۔
نشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں میں ملیں
یہ روحانی نعمتوں سے مالامال مجلسِ تھی۔ ان بزرگوں سے حضرت خواجہ مجذوب الحسن رحمتہ اللہ علیہ کے اشعار سن کر حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللّٰہ کی اپنے مریدوں پر محنت، تربیت، محبت و شفقت اور ان کے فن تصوف کا اندازہ ہوتا کہ کس شان سے اپنے مریدوں کی تربیت کی کہ جس کا اثر آج بھی ان کی روحانی اولاد میں نظر آتا ہے۔ جب غلاموں کا یہ حال ہے تو آقا کا کیا حال ہو گا۔ اللہ پاک اس مجلس کو تمام امت مسلمہ کے لئے نافع عام فرمائیں آمین۔۔