Malfooz Ulama e Madaras ko Nasehat at Khanqah 01.08.2025

حضرت والا دامت برکاتہم جی کی طبیعت گزشتہ رات سے ناساز ہے۔ جس وجہ سے آج بخاری شریف کا سبق بھی نہ ہوسکا۔ تاہم ملتان ، اچ شریف، رحیم یار خان ، احمد پور اور پاکپتن و مضافات کے طالبین کی دل جوئی کیلئے باوجود ناسازیٔ طبع کے ظہر کے بعد تشریف لائے۔ سب سے حال احوال دریافت کیے۔ کسی صاحب نے پوتے کی مبارکباد دی تو اس پر کلام کرتے ہوئے لسانِ حق ترجمان سے راہِ محبت کے جو اسرار و غوامض کا سمندر جاری ہوا ، وہ بڑے حضرت رح کے ان اشعار کا حقیقی مصداق تھا: 

 اس طرح دردِ دل بھی تھا میرے بیاں کے ساتھ 

 جیسے کہ میرا دل بھی تھا میری زباں کے ساتھ 

 اور 

 درِ رازِ  شریعت  کھولتی  ہے 

 زبانِ عشق جب کچھ بولتی ہے 

 بہر حال یہ تمام حلقہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ شیخ تو اپنی صحت ، مصروفیت اور دیگر عوارض کے باوجود درد دل کی دولت لٹا رہے ہیں مگر کیا ہم اس نعمت کے قدر دان ہیں؟؟؟؟.

Next Up Clear ×

Your queue is empty, Click the play button on an album, bayan, or playlist to add it to your queue

Fughan e Jaleel Fughan e Jaleel : / :