Malfoozat Tashreh in English for Non Urdu Speaking at Leicester UK 06.07.2025
پیارے شیخ و مرشد، عارف باللہ، شیخ الحدیث حضرت اقدس، مولانا ڈاکٹر الشاہ جلیل احمد اخون صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے انگلش میں انتہائی قیمتی ملفوظاتِ مبارک
مکتبِ عشق کے انداز نرالے ہیں
ان کو چھٹی نہ ملی جن کو سبق یاد تھا
اس خوبصورت شعر کی روحانی تشریح حضرت جی نے اپنی صحبتِ مبارکہ میں موجود انگلینڈ کے نوجوانوں کے سامنے انگلش زبان میں بڑی شفقت، محبت اور دردِ دل کے ساتھ فرمائی۔
حضرت جی نے بڑے حضرت والا، حضرت الشاہ حکیم اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں اپنے ابتدائی ایّام کا بھی تذکرہ فرمایا کہ کس طرح حضرت جی بڑے حضرت والا رحمتہ اللہ علیہ کے زیر سایہ اللہ تعالیٰ کی محبت میں گرفتار ہوئے اور ہم سب کے لیے رہنمائی کا ذریعہ بنے۔
الحمدللہ! کل کی مجلس میں حضرت جی نے اردو زبان پر کم مہارت رکھنے والے محبین کے لیے انگلش زبان میں دردِ دل کا ایک لامحدود سمندر اور چشمۂ محبت جاری فرمایا ہے۔
ان شاءاللہ اب اس بحرِ محبت سے انگلش سمجھنے والے محبین آنے والے وقت خوب سیراب ہوتے رہیں گے انشاءاللہ۔