Kalam Haqeqat Main to Rahna ha Ba Haq o Ho Rahna Ibrahim Kashmiri 29.01.2025
جنوری 2025ء بروز بدھ کو حضرت والا حضرت الشاہ جلیل احمد اخون صاحب دامت برکاتہم کی ملاقات و زیارت کے لئے مولانا ابراھیم کشمیری صاحب حفظہ اللّه حاضر ہوۓ ۔ اس موقع پر حضرت والا دامت برکاتہم کے حکم پر آپ نے عارف باللہ حضرت مولانا الشاہ حکیم محمّد اختر صاحب نور اللّه مرقدہ کے یہ اشعار سنا کر سماں باندھ دیا ۔۔۔
" حقیقت میں تو رہنا ہے یہی بہ حق و هو رہنا "
دورانِ مجلس مولانا نے فرمایا کہ
" جب ابھی ماضی قریب میں بہاولنگر حضرت والا کے پاس وقت لگانے حاضر ہوا تو مجھے اتنا مزہ آیا کہ واپسی پر میں نے سوچا کہ حضرت والا کو کیا لکھوں ؟ پھر اسی کلام کا یہ شعر حضرت کی خدمت میں لکھ کر پیش کیا ۔۔۔
میرے احبابِ مجلس سے کوئی پوچھے مزہ اس کا ۔۔۔
بہ شرح درد دل اختر کا محوِ گفتگو رہنا ۔۔۔
اس موقع پر مولانا نے اپنی کیفیاتِ قلبی بیان کرتے ہوۓ فرمایا کہ ۔۔۔
" ابھی بھی ایسا لگ رہا ہے جیسے حضرت والا رحمتہ اللّه علیہ کی مجلس میں بیٹھا ہوں "
سماعت فرمایئے.